Wednesday, May 1, 2024

ہارر فلم ’’گیٹ آئوٹ‘‘ نے امریکی باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

ہارر فلم ’’گیٹ آئوٹ‘‘ نے امریکی باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی
February 27, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ہارر فلم ”گیٹ آؤٹ“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر چھا گئی، تین کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کماکر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ہارر فلم ”گیٹ آؤٹ“ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر میگا بجٹ فلموں کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور سب سے زیادہ بزنس کر کے کمال کر دکھایا۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی لیگو بیٹ مین مووی“ مزید ایک کروڑ 90لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ایکشن اور تھرل فلم ”جان وک۔۔ چیپٹر ٹو“ اس ہفتے 90لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر رہی۔

ماردھاڑ اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی گریٹ وال“ مزید ستاسی لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ڈرامہ اور رومانس فلم ”ففٹی شیڈز ڈارکر“ مزید 77لاکھ ڈالر کمانے کے بعد امریکی باکس آفس میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔