Sunday, June 2, 2024

ہارر فلم ”سپلٹ“ نے باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

ہارر فلم ”سپلٹ“ نے باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی
January 23, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ہارر اور تھرلر فلم ”سپلٹ“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے شائقین کے دلوں کو بھا گئی اور امریکی باکس آفس میں میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایکشن، ایڈونچر اور تھرلر فلم ”ٹرپل ایکس۔ ریٹرن آف زینڈر کیج“ ریلیز کے پہلے ہفتے دو کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔ ہالی وڈ ڈرامہ فلم ”ہذن فگرز“ مزید ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

اینی میٹڈ کامیڈی فلم ”سِنگ“ مزید نوے لاکھ ڈالر سمیٹ کر چوتھے نمبر پر ہے۔ کامیڈی اور میوزیکل فلم ”لا۔۔۔لا۔۔۔لینڈ“ اپنے کھاتے میں مزید چوراسی لاکھ ڈالر اضافہ کر کے پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔