Friday, May 3, 2024

ہارر اور ایکشن سے بھرپور فلم،بجٹ، کچھ دیر بعد ریلیز ہوگی

ہارر اور ایکشن سے بھرپور  فلم،بجٹ، کچھ دیر بعد ریلیز ہوگی
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ٹی وی دیکھنے والے  خبردار ہو شیار   آج شام  کو  کچھ خو فناک ہونے والا ہے    جسے  دیکھنے سے دھڑکن تیز ہوسکتی  بلڈ پریشر  بڑھ سکتا  گھبراہٹ اور بے چینی بھی طاری ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  لوگودل تھام کر رہنا خوفناک مناظر  اور رونگٹے کھڑے کر دینے  والے ڈائیلاگز سےبھرپور  ہاررفلم کا چوتھا سیکوئیل آج  ریلیز ہورہاہے۔ بجٹ نامی اس  فلم میں مہنگائی کا بھوت  پنجے گاڑھنے کو تیار نظر آئے گا   ٹیکسوں کا عفریت اپنے خوفناک دانت دکھائے گا اور اعداو شمار کے جادوئی جال چکر اکر رکھ دیں گے  یہ فلم اتنی خوفناک ہوگی کہ   ہارر فلمیں  شوق سے دیکھنے والے بھی کانپ کر رہ جائیں گے  ۔ ٹی وی دیکھنے والے کو  مشورہ یہ ہے کہ   آج پانچ بجے ٹی وی دیکھنے سے گریز کریں تو بہتر ہو گا  ورنہ بجٹ کی ہارر فلم دیکھنے کے بعد دن کا چین اور راتوں کی نیند تو حرام  ہوگی ہی اس کے نفسیاتی اثرات غیر معینہ مدت کے لئے  بے چینی بھی بڑھا سکتے ہیں۔