Sunday, May 19, 2024

ہار کے ڈر کو اپنی حکمت عملی یا کھیل پر اثر انداز مت ہونے دیں، وزیراعظم

ہار کے ڈر کو اپنی حکمت عملی یا کھیل پر اثر انداز مت ہونے دیں، وزیراعظم
May 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہار کے ڈر کو اپنی حکمت عملی یا کھیل پر اثر انداز مت ہونے دیں۔ اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا اج میں پاکستانی ٹیم کو وہی مشورہ دوں گا جو میں اپنے کھلاڑیوں کو میچ سے پہلے دیتا تھا۔ اپنی پوری کوشش کریں، آخری بال تک لڑیں۔ عمران خان بولے اپنے اندر سے ہارنے کا خوف نکال دیں۔ ہار کے ڈر کو اپنی حکمت عملی یا کھیل پر اثر انداز مت ہونے دیں۔ آخر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان کی دعائیں اور حمایت سرفراز اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہیں۔