Friday, March 29, 2024

ہار کی بازیابی کیلئے ملتان کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر

ہار کی بازیابی کیلئے ملتان کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر
June 22, 2015
ملتان(92نیوز)سابق وزیراعظم ترکی کی اہلیہ کے نیکلس کی بازیابی کے لئے ملتان کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے اور عدالت نے ایف آئی اے کو 29 جون تک انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی جاوید اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ طیب اردگان کی اہلیہ ایمان طیب نے 2010 میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے قیمتی ہار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو دیا تھا جس کا بعد میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا ہار خورد برد کیا گیا ہے ، وکیل فہیم  اختر کے مطابق اگر یہ ہار تحفہ میں بھی دیا گیا تو اسکو قومی خزانے میں جمع ہونا چاہیئے تھا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے ایف آئی اے سے 29 جون تک انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔