Friday, April 26, 2024

ہار چوری کا معاملہ: یوسف رضا گیلانی کیخلاف استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ، مزید مہلت نہیں دینگے: ایف آئی اے

ہار چوری کا معاملہ: یوسف رضا گیلانی کیخلاف استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ، مزید مہلت نہیں دینگے: ایف آئی اے
June 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ترک خاتون اول کے ہار چوری کے معاملے میں عدالتی حکم پر ایف آئی آر کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق ترک خاتون اول کے ہار چوری کے معاملے میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کیخلاف خیانت مجرمانہ کے تحت کریمنل کمپلینٹ بھی تیار ہو چکی ہے۔ استغاثہ کیلئے آج سپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو اب مزید مہلت نہیں ملے گی۔