Saturday, April 27, 2024

ہار چوری کا معاملہ حل ہو گیا !!! انکوائری میں یوسف رضا گیلانی کلیئر

ہار چوری کا معاملہ حل ہو گیا !!! انکوائری میں یوسف رضا گیلانی کلیئر
July 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ترک خاتون اول کے ہار کی چوری کا معاملہ حل ہو گیا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو انکوائری میں کلیئر قرار دیدیا گیا۔ تحقیقات کے مطابق دوران انکوائری یوسف رضا گیلانی مجرمانہ فعل کے مرتکب نہیں پائے گئے تاہم انہوں نے ہار واپسی میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔ صرف غفلت برتنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ہار وصولی کی رسید نادرا حکام سے موصول ہوچکی ہے۔ ہار کی واپسی کے ساتھ ہی سابق وزیر اعظم کے خلاف انکوائری بھی مکمل ہوچکی ہے۔