Friday, April 26, 2024

ہار نظر آتے ہی بھارتی کرکٹر آپس میں لڑ پڑے

ہار نظر آتے ہی بھارتی کرکٹر آپس میں لڑ پڑے
December 19, 2018
پرتھ ( 92 نیوز) بھارتی کھلاڑی مخالف ٹیم کے ساتھ تو لڑتے تھے ہی مگر اب آپس میں بھی الجھنے لگ گئے ، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ویرات کوہلی کے ٹم پین کےساتھ جھگڑنے کے بعد ایشانت شرما اور جدیجا کی آپس میں لڑائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں کھلاڑیوں نے  ایک دوسرے پر انگلیاں بھی اٹھائیں جس پر آسٹریلین کھلاڑی بھی حیرت زدہ رہ گئے۔ اس دفعہ لڑائی کی خبروں میں آئے فاسٹ باؤلر اشانت شرما اور اسپنر جڈیجا جو خود ایک دوسرے کو ہی سیدھے ہو گئے۔دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،محمد شامی بیچ بچاؤ کرا کے جھگڑا ختم کروانے کوشش کرتے رہے۔ پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کی آپس کی لڑائی اور تکرار کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی جو تقریباً ڈیڑھ منٹ تک جاری رہی۔ اسی ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کینگرو کپتان سے بھی الجھتے دکھائی دیئے تھے۔بھارتی کپتان کے اس مخاصمانہ رویے پر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بدتمیز اور بدتہذیب قرار دیا تھا۔ میچ میں ایشانت شرما اور جڈیجا نے ایک دوسرے پر انگلیاں بھی اٹھائیں جس پر آسٹریلین کھلاڑی بھی حیرت زدہ رہ گئے۔