Monday, September 16, 2024

ہار اور جیت جمہوریت کاحصہ ہے ، عوام کا حق ہے جسے چاہیں ووٹ دیں ، سرفرازبگٹی

ہار اور جیت جمہوریت کاحصہ ہے ، عوام کا حق ہے جسے چاہیں ووٹ دیں ، سرفرازبگٹی
August 1, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنی شکست پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا ،اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  ہار اور جیت جمہوریت کا حصہ ہے،عوام کا حق ہے جسے چاہے ووٹ دیں ،شکست کے باوجود عوام کی خدمت  جاری رکھوں گا۔ سرفراز بگٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہار کے بعد میڈیا کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ وہ ہاریں یا جیتیں آپ کو کبھی خوشی نہیں ہوتی، ساتھ ہی مشورہ بھی دے دیا کہ تنقید کے بجائے جمہوریت کو پنپنے کا موقع دیں، ہار اور جیت جمہوریت کا حصہ ہے۔ چینل 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پانچ سال تک بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنے پر ان کا ضمیر مطمئن ہے، ہار اور جیت جمہوریت کا حسن ہے، عوام کا حق ہے جسے چاہیں ووٹ دیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحافی دوستوں کی اپنی آراء ہو سکتی ہیں، تاہم وہ تو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ہارنے کےباوجود بھی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔