Saturday, May 11, 2024

ہاتھ سے تیار ہونے والا کھدر کا کپڑا چارسدہ کی پہچان

ہاتھ سے تیار ہونے والا کھدر کا کپڑا چارسدہ کی پہچان
December 8, 2018
چارسدہ (92 نیوز) چارسدہ میں ہاتھ سے تیار ہونے والا کپڑا کھدر رجڑ علاقہ کی پہچان ہے۔ موسم سرما میں کھدر خریدنے کے لئے ملک کے دور دراز علاقوں سے لوگ چارسدہ کا رخ کرتے ہیں۔ چارسدہ کے علاقے میں کھدر کے کاریگر صدیوں پرانے طریقوں سے کپڑا تیار کرتے ہیں۔ کھڈی پر تیار ہونے والا کپڑا کھدرگرم ہونے کے ساتھ پائیدار بھی ہوتا ہے۔ سردی کے موسم میں کھدر خریدنے کے لئے ملک کے دور دراز علاقوں سے شہری چارسدہ کا رخ کرتے ہیں۔ شہری کھدر اپنے لئے بھی خریدتے ہیں اور سوغات کے طور پر دوست، رشتہ داروں کو تحفے تحائف کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں۔ جدید دور میں بھی کھدر کی مانگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کھدر کا کپڑا نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنی پہچان رکھتا ہے۔