Sunday, September 8, 2024

  ہائے مہنگائی ،شہریوں نے اے سی خریدنے کی بجائے ایئرکولرز کو ترجیح دینی شروع کردی

   ہائے مہنگائی ،شہریوں نے اے سی خریدنے کی بجائے ایئرکولرز کو ترجیح دینی شروع کردی
May 14, 2015
فیصل آباد(92نیوز)کسی روڈ پر چلے جائیں یا بازار ائیر کولرز کی خرید وفروخت عروج پر ہے، موسم ہی ایسا ہے، پھر مہنگائی بھی زور پر اسی لیے زیادہ تر لوگ اسی پر گزارا کرہے ہیں، دوکاندار بھی خوش ہیں مال جو دھڑا دھڑ بک رہا ہےموسم کی شدت نے تو سبھی کو گھما ڈالا ہے،پھر مہنگائی کے اس دور میں ائیر کنڈیشنڈ سبھی کی پہنچ میں بھی نہیں، اسی لیے تو آج کل ائیر کولرزکی دھڑا دھڑ خریداری ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آلو پیاز کی طرح ائیر کولرز کی قیمتیں بھی گزشتہ سال کی نسبت ایسے بڑھ گئی ہیں جیسے  پٹرول پہ چلتے ہوں، گرمی کے ستائے شہری قیمتوں سے بھی پریشان ہیں۔ ہر چیز کی طرح ائیر کولرز میں بھی طرح طرح کی ورائٹی دستیاب ہے، نام بھی دلچسپ، کہیں لاہوری کولرز تو کہیں گولڈن، پلاسٹک کے ساتھ سٹیل کی باڈی والے کولرز بھی خریدے جا رہے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اے سی نہیں خرید سکتے تو کیا ہوا ائیر کولر لائیں یوں چلائیں اور ٹھنڈی ٹھندی ہوا کے مزے اڑائیں۔