Friday, April 26, 2024

ہائیکورٹس الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کریں :چیف الیکشن کمشنر

ہائیکورٹس الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کریں :چیف الیکشن کمشنر
December 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان ایک بار پھر ماتحت  عدالتوں کے انتخابی معاملات سے متعلق فیصلوں پر ناراض ہو گئے کہتے ہیں ہائیکورٹس الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان فیصل آباد کی یونین کونسل 67 سے تحریک اںصاف کے نومنتخب چئیرمین ریاض کموکا کی نااہلی سے متعلق مخالف امیدوار کی ایک درخواست دوبارہ الیکشن کمیشن بھجوانے پر برہم ہو گئے، الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کی یونین کونسل 67 کی ایک درخواست کارروائی کے لیے ٹربیونل بھجوائی جس پر درخواست گزار ہائکورٹ سے احکامات لے کر دوبارہ الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے دلائل اور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں دلائل دیئے تو چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وکلا الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ سے نہ ڈرائیں ضروری نہیں ہائکورٹس کے ہر فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کیس کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق ہی فیصلے کرتا ہےہائیکورٹس کمیشن کے کام میں مداخلت نہ کریں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی آر او فیصل آباد سے معاملے سے متعلق رپورٹ مانگ لی ہے،،دوسری طرف این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں جہانگیر ترین کی درخواست پر طلب کیے گئے ن لیگی ایم این اے عبدالرحمان کانجو الیکشن کمیشن پیش نہ ہوئے جبکہ وکیل نے بھی تیاری نہ ہونے کے باعث مزید وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔