Friday, March 29, 2024

ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو تمام اضلاع میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ 15تک پیش کرنےکا حکم

ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو تمام اضلاع میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ 15تک پیش کرنےکا حکم
May 28, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو چھتیس اضلاع میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ پندرہ جون تک پیش کرنے کی مہلت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فرخ عرفان خان کے روبرو جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سراج السلام نے جواب داخل کروانے کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ سیکرٹری فوڈ کی جانب سے رپورٹ تیار نہیں کی گئی، تین روز میں رپورٹ تیار کر کے عدالت کے روبرو پیش کر دی جائے گی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت رمضان کے مہینے میں اشیائے خورد و نوش میں کمی کرتی ہے باقی گیارہ ماہ قیمتوں کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے،لہٰذا اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو پندرہ جون تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے قرار دیا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کرنا وفاقی سیکرٹری فوڈ کا فرض ہے۔ مفاد عامہ میں درخواست دائر کرنے والے افراد حکومت کو جھنجھوڑتے ہیں ورنہ تو حکومت سورہی ہے۔