Monday, September 16, 2024

ہائیکورٹ نےشریف خاندان کی شوگرملز کی بندش کی رپورٹ متعلقہ سیشن ججز سے طلب کرلی

ہائیکورٹ نےشریف خاندان کی شوگرملز کی بندش کی رپورٹ متعلقہ سیشن ججز سے طلب کرلی
February 14, 2017
  لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ  نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی بندش کے معاملےپر متعلقہ سیشن ججز سے رپورٹ مانگ لی ۔۔۔بنچ  نے ریمارکس دئیے ہیں اگر ثابت ہو گیا کہ کرشنگ جاری ہے تو شوگر ملیں سیل کر دی جائیں گی۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی کے معاملے پر سماعت کی۔ اعتزاز احسن  نے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ نےفیصلے کی ازسرنو سماعت کی ہدایت کرتے ہوئے کرشنگ بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ شریف خاندان کے وکیل نے بتایا کہ اتفاق شوگر ملز بہاولپور، چودھری شوگر ملز اور حسیب وقاص ملز بند ہیں۔ دو رکنی بنچ نے باورکرایا کہ سیشن ججز کو کہیں گے وہ ملز چیک کریں۔ اگر ملز میں کرشنگ ہو رہی ہوئی تو آپ ذمہ دار ہوں گے۔ عدالت نے متعلقہ سییشن ججز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20فروری تک ملتوی کردی۔۔