Friday, April 26, 2024

ہائیکورٹ نے مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت سے ریکارڈ طلب کرلیا

ہائیکورٹ نے مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت سے ریکارڈ طلب کرلیا
January 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔ سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،  عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ بتائیں آپ کا کیس کیا ہے ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ پرویز مشرف کا کیس بالکل سیدھا سا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ  آپ نے اس قانون کو چیلنج ہی نہیں کیا جس کے تحت کارروائی کی گئی، :آپ مکمل تیاری سے آئیں یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، اسپیشل کورٹ سزا سنا چکی ہے لہٰذا بتائیں  ہائی کورٹ کے  فیصلے کا کس طرح اس پر اثر پڑتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ یہ درخواست کس طرح قابل سماعت ہے، پہلے آپ اپنا کیس ثابت کریں اس کے بعد ہی  فیصلہ آسکتا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا اگر ایمرجنسی غداری کے زمرے میں نہیں آتی تو پھر یہ سارا معاملہ چلا کیسے؟، کس قانون کےتحت پرویز مشرف پرفرد جرم عائد کی گئی۔ پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا ہائی ٹریژن پنشمنٹ ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔