Friday, April 26, 2024

ہائیر کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نیا ریفریجریٹر متعارف کروا دیا

ہائیر کمپنی نے جدید  ٹیکنالوجی سے آراستہ  نیا ریفریجریٹر متعارف کروا دیا
May 21, 2018
لاہور (92 نیوز) گرمی اور لوڈ شیڈنگ  کا توڑ ہائیر  نے ڈھونڈ  نکالا۔ جدید  ٹیکنالوجی سے آراستہ  نئے ریفریجریٹر کو متعارف کروادیا گیا جو سو گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود  کولنگ کو اپنے اندر جمع کرنے  کی لاجواب صلاحیت رکھتا ہے ۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی معروف کمپنی ہائیر کی جانب سے نئے ریفر یجریٹرز کی  رینج کی تقریب رونمائی کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے  کمپنی کے ڈیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی.۔. اس موقع پر کمپنی کے وائس پریذیڈینٹ مسٹر دُرانی نے یزینٹیشن سے ڈیلرز کو اپنی گذشتہ سال پرفارمنس کے بارے میں اگاہ کیا۔ چئیرمین ہائیر جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر پاکستان کی نمبر ون کمپنی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو ہمیشہ معیاری اشیاء فراہم کرنے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔ . جاوید آفریدی نے کہا سی پیک کے مُثبت اثرات پاکستان میں نظر آ رہے ہیں اور ہائیر  پاکستان کیمعیشت کو مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ . اس موقع پر کمپنی عُہدیداران نے کہا کہ ہائیر اس بار کنزیومرز کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی لایا ہے ، اُمید ہے کسٹمرز ان نئے ماڈلز کو پسند کریں گے۔