Monday, May 13, 2024

ہائی کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر، اس حوالے سے متفرق پٹیشن دائر کر دی ، مولانا عبدالغفور

ہائی کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر، اس حوالے سے متفرق پٹیشن دائر کر دی ، مولانا عبدالغفور
October 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا حیدری نے کہا ہائی کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر لیکن اس حوالے سے متفرق پٹیشن دائر بھی کر دی۔ جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت پر واضح کر دیا کہ جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیں ڈی چوک آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام آباد میں دفعہ 144کے نفاذ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا حیدری نے کہا دفعہ 144 کیا صرف ہمارے لئے ہے؟ہائی کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر لیکن متفرق پٹیشن دائر کر دی۔ مولانا غفور حیدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کو چھوٹا منہ بڑی بات قرار دے دیا۔ ساتھ  ہی یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ محمود خان 27 اکتوبر کو گھر سے نہ نکلیں۔ اُدھر جے یو آئی ف نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دیدی ہے جس میں 27 اکتوبر کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت مانگی گئی ہے ۔