Friday, March 29, 2024

ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبے کیلئے وکلاء کا احتجاج

ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبے کیلئے وکلاء کا احتجاج
November 15, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ کرنے والے قانون کے علمبردار ایک بار پھر آپے سے باہر ہو گئے۔ فیصل آباد میں وکلاء نے عدالتوں کی تالہ بندی کی اور سائیلین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ کرنے والے وکلاء نے ایک بار پھر لاقانونیت کا راستہ اختیار کر لیا۔ دن کا آغاز ہوتے ہی وکلاء نے زبردستی عدالتی کارووائی کا بائیکاٹ کیا اور سائیلین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کچہری سے باہر نکال کر داخلی اور خارجی راستوں کی تالہ بندی کر دی۔ ادھر سرگودھا میں تو کالے کوٹ والوں نے انتہا ہی کر دی۔ سیشن جج نے کیس کی سماعت کے لیے وکیل کو نوٹس جاری کیا تو صدر اور جنرل سیکرٹری بار سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل وکلاء نے عدالت میں موجود نہ صرف سامان کی توڑ پھوڑ کی بلکہ ججز کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کرتے رہے۔ وکلاء گردی کے بعد سیشن جج سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے صدر بار کا نہ صرف عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا بلکہ واقعہ میں ملوث وکلاء کے خلاف کارووائی کا حکم بھی دے دیا۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بھی وکلاء کچہری کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔