Thursday, April 25, 2024

ہائی کمیشن اہلکاروں کی بے دخلی کا گھناؤنا قدم، پاکستان کی شدید مذمت

ہائی کمیشن اہلکاروں کی بے دخلی کا گھناؤنا قدم، پاکستان کی شدید مذمت
June 1, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز) بھارت سفارتی و دفاعی محاذوں پر ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ، پاکستان ہائی کمیشن کے دو عہدیداروں کو بھارت سے نکل جانے کا حکم دے دیا ، بھارت نے ویانا کنونشن کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سفارتکاروں کو گرفتار اور تشدد بھی کیا، جس کی پاکستان نے پر زور مذمت کی کی ۔ بھارت کے ناظم الامورکی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔

بھارت پے در پے ناکامیوں اور بدنامی کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، پاکستان ہائی کمیشن کے دو عہدیداروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا، بھارت نے دونوں پاکستانی سفارتکاروں پر جاسوسی کا گھناؤنا الزام عائد کیا، پاکستان نے ہائی کمیشن اہلکاروں کی بے دخلی کے گھناؤنے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت  کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کارروائی پہلے سے سوچے سمجھے منفی منصوبے کا حصہ ہے، بھارتی اقدام پاکستان کیخلاف مسلسل جاری منفی پراپیگنڈہ کا حصہ ہے، پاکستانی اہلکاروں کو ہائی کمیشن کی مداخلت پر رہا کیا گیا۔

پاکستان نے بے بنیاد بھارتی الزامات کی سختی سے تردید کرتےہوئے کہا کہ بھارت  پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان نےمطالبہ کیاکہ عالمی برادری بھارت  کے گھناؤنے اقدامات کا فوری نوٹس لے اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔