Friday, April 19, 2024

ہائی جیکنگ کا شبہ، بھارتی طیارے کو یورپی فائٹر طیاروں نے گھیرلیا

ہائی جیکنگ کا شبہ، بھارتی طیارے کو یورپی فائٹر طیاروں نے گھیرلیا
March 11, 2017

لندن (ویب ڈیسک) بھارت سے برطانیہ آنے والی پرواز کو ہائی جیکنگ کے شبے میں جرمنی اور ہنگری کے فائٹر طیاروں نے گھیرے میں لے لیا۔ تکنیکی خرابی کی تصدیق کے بعد جہاز کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احمدآباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو اس وقت جرمن اور ہنگری کے فائٹر طیاروں نے گھیرے میں لے لیا جب جہاز کا راڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ہائی جیکنگ کے خدشے کے پیش نظر طیارے کو جرمنی کی حدود میں جرمن فائٹر طیاروں نے اور بعد میں ہنگری فائٹر طیاروں نے اپنے حصار میں لے لیا تاہم بعدازاں پتہ چلا کہ جہاز کا ریڈیو سسٹم خراب ہے۔

برطانوی فضائی حدود میں داخل ہونے تک جہاز کے ریڈیو کی خرابی کو دور کیا جا چکا تھا جس کی بنا پر رائل ایئر فورس حرکت میں نہ آئی اور جہاز کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت مل گئی۔