Saturday, May 18, 2024

گیگی حدید گلیمرس ویمن آف دی ائیر کا ایوارڈ لے اڑیں

گیگی حدید گلیمرس ویمن آف دی ائیر کا ایوارڈ لے اڑیں
November 14, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ گیگی حدید گلیمرس ویمن آف دی ائیر کا ایوارڈ  لے اڑیں ۔ جبکہ اداکارہ نکول کڈ مین نے فن اداکاری کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ دونوں کو شوبز کی دنیا میں ان کے منفرد کام، انداز اور رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی وجہ سے اعزازات سے نوازا گیا۔
نیو یارک میں سجنے والے گلیمرس ویمن آف دی ائیر ایوارڈز کے میلے میں شوبز ، سیاست ، صحافت ، کھیل سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی امریکی خواتین کو گلیمرس ویمن کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فن اداکاری کی کیٹیگری کا  ایوارڈ  نکول کڈمین کے نام رہا ۔


ماڈلنگ کی کیٹیگری میں گلیمرس خاتون کا ایوارڈ سپر ماڈل گیگی حدید لے اڑیں ۔ 22 سالہ گیگی فلسطینی نژاد مسلمان امریکن ہیں ۔ گیگی اور انکی بہن بیلا حدید کا شمار امریکہ کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے ۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمان تارکین وطن پر پابندیوں کیخلاف مظاہروں میں بھی گیگی حدید نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔