Saturday, April 20, 2024

گینگ وار سرغنہ شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

گینگ وار سرغنہ شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
November 30, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک بار پھر گینگ وار کے سرغنہ شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے‘ اکیس دسمبر کو پیش کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق گینگ وا رسرغنہ شاہدبکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کیے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے رشید گوڈیل حملہ کیس میں ملوث گینگ وار سرغنہ ملزم شاہدبکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تیسری بار جاری کیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو اکیس دسمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کےخلاف قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کا مقدمہ چل رہاہے۔