Monday, May 6, 2024

گیند کو تھوک سے نہ چمکانے کا فائدہ کس کو ملے گا؟

گیند کو تھوک سے نہ چمکانے کا فائدہ کس کو ملے گا؟
June 14, 2020

لاہور ( 92 نیوز) گیندکوتھوک سے نہ چمکانے سے فاسٹ بالرز کو فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کیا اسپن بالرز اب فاسٹ بالرز پر سبقت لے جائیں گے،کرکٹ کے سابق لیجنڈز اس حوالے سے متضاد رائے رکھتے ہیں ۔

 ماضی کے عظیم آف اسپنر  اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کاکہنا ہے  ‏اچھے فاسٹ بولرز تو اب بھی تھوک سے گیند چمکائے بغیر ہی اپنا کام دکھا جائیں گے جبکہ سابق آسٹریلین کپتان مارک ٹیلر نے گیند کو تھوک سے چمکانے پرپابندی کی مخالفت کردی ۔

ثقلین مشتاق نے کہا اچھے بولرز کے پاس اسپیڈ کنٹرول، ایگریشن اور لائن لینتھ ہوتی ہے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے اگر وہ سوئنگ نہیں کر سکیں گے تو ان کے پاس سیم تو ہو گی جس سے انہیں مدد ملے گی  اس لیے اچھے فاسٹ بولرز کو اس سے نقصان نہیں ہو گا۔

سابق آسٹریلین کپتان مارک ٹیلر نے کہا گیند کو تھوک سے نہ چمکانے سے گیند اور بلے میں توازن رکھنا مشکل ہوجائے گا،گیند سوئنگ نہ ہونے سے بلے بازوں کو آسانی ہوگی۔

 آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے کا کہنا ہے نئی پلیئنگ کنڈیشنز میں اسپنرز کو فائدہ ہو گا۔ اب پلیئنگ الیون میں اسپنرز  پر زیادہ انحصار کیا جائے گا۔