Friday, March 29, 2024

گیند لگنے سے ہلاک ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آج تیسری برسی

گیند لگنے سے ہلاک ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آج تیسری برسی
November 27, 2017

سڈنی (92 نیوز) سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز  کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے۔ 25 نومبر 2014 کو ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلنے والے کینگرو کرکٹر فلپ ہیوز کا یہ آخری میچ ثابت ہوا۔

مخالف ٹیم  کے فاسٹ باؤلر سین ایبٹ  کیجانب سے  کرایا جانے والا باؤنسر فلپ ہیوز کی موت کا سبب بنا تھا۔ فلپ ہیوز نومبر کی صبح دنیا کو سوگوار چھوڑ کر موت کی وادی میں چلے گئے ،فلپ ہیوز نے 26ٹیسٹ، 25ون ڈے اور واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔