Friday, March 29, 2024

گیمز آف تھرون کی تھیم پر فن لینڈ میں آئس ہوٹل تیار

گیمز آف تھرون کی تھیم پر فن لینڈ میں آئس ہوٹل تیار
January 18, 2018

فن لینڈ ( 92 نیوز ) فن لینڈ میں مشہور ڈرامہ سیریز گیمز آف تھرون کے تھیم پر ایک آئس ہوٹل بنایا گیا ہے۔

ہوٹل میں برف کو انتہائی مہارت کے ساتھ سات سلطنتوں کی شکل میں ڈھالا گیا ہے، جبکہ دیو قامت آئرن تھرون بھی سب کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سنو ویلج نامی ہوٹل کی تیاری میں دو کروڑ کلو برف کے گالے جبکہ ساڑھے تین لاکھ کلو برف کے بلاکس استعمال کیے گئے ہیں۔

یہ ہوٹل تیس اپریل تک عوام کیلئے کھلا رہے گا ۔