Sunday, May 5, 2024

گیمبیا: سیاسی بحران ختم، صدریحییٰ اقتداراورملک چھوڑنے پر رضامند

گیمبیا: سیاسی بحران ختم، صدریحییٰ اقتداراورملک چھوڑنے پر رضامند
January 21, 2017

بینجل (ویب ڈیسک) افریقی ملک گیمبیا میں جاری سیاسی بحران ختم ہو گیا۔ صدر یحییٰ جامع اقتدار اور ملک چھوڑنے پر آمادہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی افریقی ممالک کے مصالحت کاروں نے گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع سے کئی گھنٹے طویل ملاقات کی جس کے بعد صدر یحییٰ جامع اپنے عہدے سے دستبردار ہو کر ملک چھوڑنے پر راضی ہو گئے۔

یحییٰ جامع کو دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں شکست ہوئی تھی اور ان کے جانشین آداما بارو نے گزشتہ روز سینیگال میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ نئے صدر آداما کے سینئر مشیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ یحییٰ جامع عہدے سے معزول ہونے پر آمادہ ہو گئے ہیں تاہم ابھی شرائط طے ہونا باقی ہیں۔

ادھر صدر آداما بارو نے گیمبیا چھوڑ کر جانے والوں سے کہا ہے کہ وہ اب اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔