Friday, March 29, 2024

گیم آف تھرونز کے مایہ ناز اداکار نیل فینگلٹن چل بسے

گیم آف تھرونز کے مایہ ناز اداکار نیل فینگلٹن چل بسے
February 27, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) معروف فلم سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے طویل قامت برطانوی اداکار نیل فینگلٹن 36برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ نیل فنگلٹن کو 2007 میں سات فٹ سات انچ قد کی وجہ سے برطانیہ کا طویل القامت شخص قرار دیا گیا تھا۔

نیل فنگلٹن بنیادی طور پر اتھلیٹ تھے اور والی بال کھیلتے تھے مگر ایک انجری کی وجہ سے انہیں ریٹائر ہونا پڑا جس کے بعد وہ فلم انڈسٹری میں آئے تو ’’گیم آف تھرونز‘‘ جیسی شہرہ آفاق فلم میں کام کرکے خوب نام کمایا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 36سالہ ایوارڈ یافتہ فنکار دل کا دورہ پڑنے پر دم توڑ گئے۔ انہوں نے ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے علاوہ ’’ڈاکٹر ہو‘‘ ، ’’ایکس مین فرسٹ کلاس‘‘ اور ’’رونن‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔