Thursday, May 9, 2024

گیس کے بھاری بلز سے پریشان عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

گیس کے بھاری بلز سے پریشان عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے کا امکان
February 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) گیس کے بھاری بلز سے پریشان عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ حکومت نے گیس سلیبوں کے اطلاق میں ہیرا پھیری کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ چارج کے ناجائز اطلاق کا بھی نوٹس لے لیا۔ متعلقہ حکام سے گیس بلوں کی 7 سلیبوں میں سے زیادہ بلنگ کے لیے ہائی سلیبوں کے اندھا دھند اطلاق پر جائزہ رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے 780 روپے کی سلیب والے صارفین پر 1460 روپے والی سلیب کے اطلاق پر اعداد و شمار طلب کیے ہیں۔ سلیب کا یہ ناجائز اطلاق معمول بن جانے کی رپورٹ وزیراعظم کو گزشتہ منگل کو دی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے اس معاملہ پر بریفنگ لی۔ بریفنگ کے اعدادو شمار کی تصدیق وزراء اور حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے بھی کی۔ گزشتہ روز وزارت توانائی کی بریفنگ میں 7 صارفین سلیبز پر نظر ثانی کا عندیہ دیا گیا۔ ذرائع کہتے ہیں اوگرا پہلے ہی وزارت توانائی کے 7 سلیبوں پر تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔ وزارت کی بریفنگ کے بعد وزیر اعظم کو اوگرا کی جانب سے بھی ایک الگ بریفنگ دینے کا امکان ہے۔ فلیٹ ریٹ اور دگنے بل کے سلیب میں صارفین کو ڈالنے پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ کا امکان ہے۔