Thursday, April 25, 2024

گیس کی لوڈشیڈنگ سےنڈھال شہری سڑکوں پر نکل آئے

گیس کی لوڈشیڈنگ سےنڈھال شہری سڑکوں پر نکل آئے
December 28, 2015
ملتان(92نیوز)سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس بھی چلی گئی شہریوں کی زندگی اجیرن ہوئی تو وہ سڑکوں پر نکل آئے ،ٹائر جلائے اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔  احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا ہے ٹھنڈے چولہے ان کا منہ چڑاتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق گرمی آئی تو بجلی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا اب سردی میں اضافہ ہوا تو شہری کھانے سے بھی گئے ملک  کے کئی شہروں میں شہری گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ملتان میں گیس کی بندش نے شہریوں کا جینا محال کیا توشہریوں نےبھی ریلوے روڈ پرخوب ہنگامہ آرائی کرکے اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی شہریوں نے ریلولے روڈپرٹائرجلاکربرتنوں، چولہوں سمیت احتجاج کیا۔ پشاورمیں بھی سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس بھی چھٹیوں پر چلی گئی شہر کے مختلف علاقوں میں عین ضرورت کے وقت گیس پریشرکم ہونے کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے تو شہریوں کاپارہ بھی چڑھ گیا اورحکومت کے خلاف خوب احتجاج کیا گیا۔ اُدھرمظفرگڑھ میں بھی گیس بندش کے خلاف سیکڑوں مرد ،خواتین اور بچوں نے ملتان روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا مظاہرین نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ گیس کی بندش کوفوری ختم کروائیں۔