Thursday, March 28, 2024

گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب
September 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب  کرلیا گیا۔ فریقین اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ اقتصادی رابطہ کمیٹی اپنی تیسری بیٹھک آج لگائے گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزارت پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضافے کی نئی سمری اجلاس میں پیش کرے گی۔ سمری میں گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے نیا ٹیرف تجویز کردیا گیا۔ وزارت ٹیکسٹائل سمیت تمام فریقین اپنی اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ گزشتہ دو اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی گیس کی نئی قیمتوں کا تعین نہ کر سکی۔ وزارت پیٹرولیم نے قیمتوں میں 30 سے 166 فیصد تک اضافے کی سفارش کی تھی۔ اضافہ کتنا کرنا ہے حتمی فیصلہ تمام فریقین کی مشاورت سے کیا جائیگا۔