Friday, May 10, 2024

گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے پر وزیراعظم برہم ، نظرثانی کی ہدایت

گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے پر وزیراعظم برہم ، نظرثانی کی ہدایت
June 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے پر وزیراعظم برہم  ہو گئے ، کم آمدنی والے صارفین پر بوجھ نہ ڈالنے اور مجوزہ گیس سلیبس پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے صارفین پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت  کرتےہوئے کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر، وزارت توانائی سمیت دیگر وزارتوں کے سیکریٹریز کو طلب کیا  ،گیس کی مجوزہ قیمتوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ لی ۔ وزیراعظم کو گیس اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں سمیت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا گیا ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کم آمدنی اور غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے مجوزہ گیس سلیبس پر نظر ثانی کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ گھریلو صارفین کے تین سلیب استعمال کرنے والوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا  ، وزیراعظم نے کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ۔ وزیراعظم نے کہا فرٹیلائزر سیکٹر کو مہنگی گیس دینے سے کسان متاثر ہوں گے  ، وزیراعظم نے وزارت توانائی کو فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی قیتموں میں نظر ثانی کی بھی ہدایت کی ۔