Friday, May 17, 2024

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
June 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکش جاری کر دیا۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس 198 فیصد مہنگی کر دی گئی۔ سی این جی سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ فرٹیلائزر کیلئے گیس کی قیمت میں 62 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ فرٹیلائزر کیلئے گیس 185 روپے سے بڑھا کر 3 سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ۔ برآمدی صنعتوں کیلئے گیس کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ گھریلو صارفین کی پہلی سلیب کا نرخ 121 روپے برقرار رکھا گیا ہے، دوسری سلیب کا نرخ 127 سے بڑھا کر 300 روپے ، تیسری سلیب کا نرخ  264 بڑھا کر 553 روپے ، چوتھی سلیب کا نرخ 275 بڑھا کر 738 روپے جبکہ  پانچویں سلیب کا نرخ 780 بڑھا کر 1107 روپے کردیا گیا ۔ چھٹی سلیب کے بعد نزخ یکساں 1460 روپے ہونگے۔ نئے ٹیرف میں چھٹی سلیب کے بعد دیگر سلیبس ختم کردیئے گئے ہیں اور کم از کم ماہانہ چارجز بھی 149 سے بڑھا 173 روپے کردیئے گئے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم جولائی سے ہو گا۔