Friday, April 26, 2024

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل تک مؤخر کر دیا گیا

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل تک مؤخر کر دیا گیا
June 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا فیصلہ کل تک مؤخر کر دیا گیا۔ حتمی فیصلہ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ہوگا۔ گیس کی قیمتیں مزید بڑھیں گے، حکومت نے فیصلہ کر لیا۔ قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کی سمری نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ کھاد کے پرانے کارخانوں کے لیے گیس 62 فیصد جب کہ دیگر صنعتوں کے لیے 31 فیصد مہنگی ہو گی۔ 100 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بل میں بھی اضافہ تجویز کر دیا گیا ہے۔ 127 یونٹ تک بل 572 روپےسے بڑھ کر 933 روپے ہو جائے گا۔ 264 یونٹ تک کا بل 2305 روپے سے بڑھ کر 3872 روپے جب کہ 275 یونٹ تک کے صارفین کو ماہانہ 3589 کے بجائے 7995 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ 780 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والوں کے بلوں میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ بل 13 ہزار 508 سے بڑھ کر 14 ہزار 373 روپے دینا پڑیں گے۔ سمری میں  1460 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ 31 ہزار 373 روپے کے بجائے 25 ہزار 534 روپے  بل دیں گے۔ وزارت پٹرولیم نے کمرشل صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے 31 فیصد اضافہ تجویز کر دیا۔ قیمت 980 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 1283 روپے کر دی جائے گی۔