Friday, April 26, 2024

گیس کی عدم بحالی سے پاکستان سٹیل مل کو 3ارب روپے کا نقصان

گیس کی عدم بحالی سے پاکستان سٹیل مل کو 3ارب روپے کا نقصان
July 22, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹیل مل کو گزشتہ چالیس روز میں تین ارب روپے سے زائد کا پیداواری نقصان اٹھانا پڑا۔ گیس کی مکمل بحالی نہ ہونے سے آنے والے دنوں میں مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پاکستان سٹیل مل کے ترجمان کے مطابق گیس پریشر میں کمی سے ابتک تین ارب روپے سے زائد کا پیداواری نقصان ہوچکا ہے۔ گیس پریشر منقطع کرنے سے پلانٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ پلانٹ کی مرمت میں 10سے 12ارب روپے خرچ اور 3سے 4سال کا عرصہ درکار ہوگا۔