Friday, May 17, 2024

گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس جوائنٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مذاکرات کا چوتھا مرحلہ مکمل

گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس جوائنٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مذاکرات کا چوتھا مرحلہ مکمل
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس جوائنٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مذاکرات کا چوتھا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

پٹرولیم ڈویژن اعلامیہ کے مطابق فریقین میں بنیادی امور پر اتفاق رائے طے پا گیا۔ دونوں ممالک نے شئیر ہولڈنگ معاہدے پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور روس کے درمیان منصوبے پر آئندہ ہفتے بھی مذکرات ہوں گے۔ فریقین نے آئندہ ماہ تک شئیر ہولڈنگ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔