Wednesday, May 8, 2024

گیس میٹر پر تالے لگاکر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

گیس میٹر پر تالے لگاکر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم
February 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں  گیس  کے میٹر پر تالے لگا کر  شہریوں سے  رقم بٹورنے والا گروہ  سرگرم  ہوگیا ، شہریوں کی  جانب سے شکایات  موصول  ہونے پر  سوئی سدرن حکام  نے  گروہ  کے خلاف  پولیس میں شکایات درج کرادیں ۔ کراچی کے شہری ہو جائیں ہوشیار  ، گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام سے  ہزاروں روپے ہڑپنے والا گروپ متحرک ہوگیا ۔ میٹر پر تالے لگانے والا گروہ عموماً اپنی کارروائیاں رات کے وقت کرتا ہے اور اپنے موبائل فون نمبر کی پرچی بھی پھینک جا تا ہے جس پر درج نمبر پربذریعہ ایزی پیسہ رقم ادا کرنےکو کہا جاتا ہے۔ سوئی سدرن حکام نے تھانے میں اس حوالے سے شکایات بھی درج کرا رکھی ہیں ایس ایس جی سی  حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہےدھوکے بازوں کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں اور واقع پیش آنے کی صورت  میں سوئی سدرن کے دفتر پر شکایات درج کرائے، ایس ایس جی سی کی جانب سے ایسا کوئی آپریشن نہیں  کیا جارہا۔