Friday, March 29, 2024

 گیس لیکیج سے دوگھروں میں صف ماتم بچھ گئی

 گیس لیکیج سے دوگھروں میں صف ماتم بچھ گئی
December 25, 2015
اسلام آباد،سرگودھا(92نیوز)اسلام آباد اور سرگودھا کے علاقوں میں گیس کے اخراج کے باعث دو گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔ گھر میں گیس بھرجانےسے دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی ماں ، دو بیٹیا ں دم توڑ گئیں جبکہ بارہ  افراد جھلس گئے ۔ تفصیلات کےمطابق سرگودھاکےعلاقے فیکٹری ایریا کے ایک گھر میں  گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں شکیلہ بی بی اس کی چار سالہ بیٹی فاطمہ اور ایک سالہ بشری موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق  واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جارہی ہیں ،  جاں بحق خاتون کے بھائی سرور کے مطابق اس کے بہنوئی محمد وزیر نے دو شادیاں کر رکھی ہیں چند روز قبل بھی اس کی بہن پر تشدد کیا گیا اور کرنٹ لگایا گیا  سرور کے مطابق یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی دوسری طرف گھرمیں گیس بھرنے کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں پیش آیا جہاں گھر میں ساری رات گیس کا اخراج ہوتا رہا  جس کے بعد دھماکے سے آگ لگ گئی  جس سے گھر کے چھ افراد جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والوں میں 3 سالہ بچہ دو خواتین اور تین نوجوان شامل ہیں۔