Friday, March 29, 2024

گیس قیمتوں میں 200 فیصداضافہ کی سمری ای سی سی کوارسال

گیس قیمتوں میں 200 فیصداضافہ کی سمری ای سی سی کوارسال
June 25, 2019
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصداضافے کافیصلہ کیاہے جس کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو بھجوادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر ای سی سی نے سمری منظور کرلی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31فیصد اضافہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھجوائی جانیوالی سمری میں بیان کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گیس 75فیصد اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی۔ حکومت اس سے پہلے بھی گیس قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی جائے گی۔گیس قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی میں مزیداضافے کااندیشہ ہے ۔