Friday, April 26, 2024

گیس صارفین سے 34 ارب روپے وصول کرنے کی تیاری

گیس صارفین سے 34 ارب روپے وصول کرنے کی تیاری
January 20, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)  گیس صارفین سے 34 ارب روپے وصول کرنے کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ،  صارفین کیلئے گیس 25 تا 138 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ پٹرولیم ڈویژن نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی ،  اقتصادی رابطہ کمیٹی گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی ، گھریلو صارفین کیلئے میٹر کا کرایہ20روپے سے بڑھا کر 80روپے کرنے کی سفارش جبکہ دیگر سیکٹر کے ٹیرف میں 12فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔ زیرو ریٹڈ انڈسٹری اور ان کے کیپٹیو پاور کیلئے 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش ہے ، زیرو ریٹڈ کے علاوہ کیپٹیو پاور اور سی این جی میں 15فیصد اضافہ کی  جب کہ فرٹیلائز فیول آر ایل این کی قیمت 1672 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ تنوروں  کیلئے کم سے کم بل کی حد 40سی ایم سے 50سی ایم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، منظوری کی صورت میں کم سے کم بل ماہانہ220روپے ہو جائے گا ، تمام صارفین کی جانب سے 140سی ایم ماہانہ کی کھپت پر کم سے کم بل کا تعین اوگرا کرے گی ۔