Saturday, May 11, 2024

گیس بحران ، پنجاب اور سندھ میں لوڈ مینجمنٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

گیس بحران ، پنجاب اور سندھ میں لوڈ مینجمنٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
September 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) گیس کابحران درپیش، پنجاب اورسندھ میں لوڈ مینجمنٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ سوئی ناردرن حکام نے پانچ سو ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی قلت کاخدشہ ظاہر کردیا،سندھ کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کاسلسلہ شروع کردیاگیا۔

گیس کابحران بھی سرپر،سوئی ناردرن گیس کی جانب سے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی ، سوئی ناردرن گیس  نےموسم سرما میں صارفین کو گیس کی لوڈمینجمنٹ کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ سوئی ناردرن کے مطابق ایس این جی پی ایل  کو 500 ایم ایم سی ایف ڈی تک کی گیس قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، تمام تر کاوشوں کے باوجود موسم سرما میں صنعتی شعبہ جات کو کچھ لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب  سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے ، ایس ایس جی کے ترجمان کاکہنا ہے  ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے ۔

آنے والی سردی میں  گیس کے مسائل اور بھی پیچیدہ ہوں گے۔