Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، گیس بحران کی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، گیس بحران کی صورتحال پر بریفنگ
December 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کو ملک میں گیس بحران کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں  وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان  نے وزیراعظم  عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی  نے بعض گیس کمپریسر پلانٹس کی خرابی سے متعلق معلومات کو پوشیدہ رکھا۔ وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ اس وقت جنوب میں واقع گیس فیلڈ ز کی کل پروڈوکشن 1200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے  جوکہ پچھلے سال کے مقابلے میں 80 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہے جبکہ  شمال میں  واقع  گیس فیلڈز میں بھی پروڈکشن میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی واقع ہوئی ہے جس  کے باعث کراچی کے صارفین کو گیس کی فراہمی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہنگامی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ کے بعد ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی  کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف فوری انکوائری کا حکم دیا اور طلب کر لیا جبکہ گیس بحران کی تحقیقات کے لیے چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل  خان  کی سربراہی میں  چار رکنی  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی  بھی تشکیل دے دی  گئی ۔ تحقیقات کے بعد آئندہ بہتر گھنٹوں میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔