Monday, May 6, 2024

گیس بحران ، سوئی سدرن ، سوئی ناردرن کے ایم ڈیز کی برطرفی کی سفارش کر دی گئی

گیس بحران ، سوئی سدرن ، سوئی ناردرن کے ایم ڈیز کی برطرفی کی سفارش کر دی گئی
January 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ ماہ پیش آنے والے گیس بحران پر سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے ایم ڈیز ذمہ دار قرار دیئے گئے۔ کابینہ کمیٹی نے دونوں کی برطرفی کی سفارش کر دی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو ملک میں گیس اور بجلی کی طلب اور رسد کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر گیس کمپریسرز کے استعمال اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون سے ڈیرھ ارب روپے کی بچت ہوئی جبکہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 16000 مقدمات قائم کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں گیس کی کمی ایک ہفتے میں پورا کرنے اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے بجلی چوری کا خمیازہ عوام بھگتیں ، یہ قبول نہیں۔