Wednesday, April 24, 2024

گیس بحران حکومت کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کے باعث پیدا ہوا، شہباز شریف

گیس بحران حکومت کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کے باعث پیدا ہوا، شہباز شریف
November 20, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں گیس کا بحران حکومت کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کے باعث پیدا ہوا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا مہنگائی کے بعد گیس کا بحران ناکامی در ناکامی کا شاخسانہ ہے، 3 سال سے عوام صدموں، حادثات، پریشانیوں اور تکالیف میں مبتلا ہیں۔ حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی۔

حکومت مسلسل جھوٹ بولنے، دھکا شاہی سے کالے قانون منظور کرانے کے بجائے گیس فراہمی اور عوام کی سہولت کے معاملات پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا۔

حکومت کا ہر اقدام مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پستے عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے۔ آٹا چینی بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر دوہرا ظلم ہے۔