Thursday, March 28, 2024

گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا معاملہ، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا معاملہ، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
September 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق مقدمات 2017 سے زیرالتوا ہیں۔ اس وجہ سے حکومت کو ریونیو کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقدمات کو جلد سماعت کےلیے مقرر کیا جائے۔ 92 نیوز نے معاملہ اٹھایا تو وزیراعظم کو  گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینا پڑا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ تنازعے کے باعث شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ عدالت جانے سے فیصلہ خلاف آنے کا بھی خطرہ ہے۔ عدالت جانے سے حکومت کو پوری رقم واپس ملنے یا پوری رقم کھو جانے کا بھی امکان ہے۔