Friday, April 26, 2024

گیزپروم پر پابندیاں ناقابل قبول، یورپی یونین کو آئینی حکومت کے معاہدوں کا حترام کرنا چاہیے: روسی وزیر خارجہ

گیزپروم پر پابندیاں ناقابل قبول، یورپی یونین کو آئینی حکومت کے معاہدوں کا حترام کرنا چاہیے: روسی وزیر خارجہ
April 23, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے یورپی یونین کی جانب سے روسی گیس کمپنی گیز پروم پر پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک ریڈیو سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیزپروم اور شراکت داروں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ نافذالعمل ہے۔ لاروف کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے آئینی  حکومت کے معاہدوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ نے  یورپی یونین پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاہدوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔