Friday, April 26, 2024

گیتا کی کفالت پر بھارتی حکومت بھی پاکستان کی مشکور

گیتا کی کفالت پر بھارتی حکومت بھی پاکستان کی مشکور
October 26, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی لڑکی گیتا اپنے ملک پہنچ گئی  بارہ سال پاکستان گزارنے کے بعد گیتا کفالت پر انتہائی خوش تھی گیتا کی مہمان نوازی پر پاکستان کے لیے ہمیشہ برا سوچنے والی بھارتی سرکار بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق کئی برسوں کی کفالت کے بعد  خدا ترس پاکستانی حکام نے بھارتی لڑکی گیتا کو  واپس اس کے ملک پہنچا دیا یہ کوششیں بارہ سال سے جاری  تھیں۔ بول نہ سکنے کے باوجود گیتا کے چہرے پر پاکستانیوں سے بچھڑنے کی اداسی اور اپنے ملک جانے کی خوشی کے ملے جلےجذبات دکھائی دے رہے تھے۔ بھارت کی پاکستان دشمنی یوں تو دنیا بھر پر عیاں ہے مگر گیتا کے معاملے پر بھارتی سرکار بھی  پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی۔ بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج  نے نہ صرف پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا بلکہ بہترین مہمان نوازی پر ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے بھی تہنیتی کلمات کہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گیتا کی بھارت آمد کو خوشگوار قرار دیا اور پاکستانی این جی او کی کھل کر تعریفیں کی انہوں نے ایدھی فاؤندیشن کو ہمدردی کا پیامبر قرار دیتے ہوئے ا سے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا گیتا کو تنگ نظری کے شکار بھارت سے بھی وہ محبت مل پائے گی جو اسے پاکستان میں حاصل تھی  یا نہیں  ؟؟؟؟؟