Friday, April 26, 2024

گیارہ مصالحوں پر مشتمل مکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ آج فلاپ ہو گا ، فیاض الحسن چوہان

گیارہ مصالحوں پر مشتمل مکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ آج فلاپ ہو گا ، فیاض الحسن چوہان
October 16, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا گیارہ مصالحوں پر مشتمل مکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ آج بری طرح فلاپ ہو گا۔ فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسے سے متعلق بیان میں کہا 12 مصالحوں والی چاٹ تو سب نے سنی تھی، 11 مصالحوں والی مکس اچار پارٹی پہلی دفعہ دیکھ رہے ہیں۔ ان انتہائی تیکھے اور زہریلے مصالحوں نے پاکستانی معیشت کو السرزدہ کر دیا تھا۔ ان میں اقربا پروری کی جائفل،لوٹ مار کی الائچی، جعلی اکاؤنٹس کیس کی دار چینی اور ٹی ٹیز کی لونگ شامل ہے۔ عوام ان پارٹیوں کے لیڈران کی کھربوں ڈالرز کی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلوں پر انہیں کندھا فراہم نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی بحالی کا سفر جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا اپوزیشن نے گوجرانوالہ اسٹیڈیم بھرنا تھا، آدھا اسٹیڈیم چھوڑ کر اسٹیج لگایا گیا۔ اسٹیڈیم میں پہلے ہی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب سے 20 ہزار رہ گئی۔ اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں۔ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے مینار پاکستان کا گراؤنڈ بھی بھر دیا تھا۔