Sunday, September 8, 2024

گیارہ فلاپ فلمیں دینے کے بعد عمران خان کی تمام امیدیں ”کٹی بٹی“ سے وابستہ ہو گئیں

گیارہ فلاپ فلمیں دینے کے بعد عمران خان کی تمام امیدیں ”کٹی بٹی“ سے وابستہ ہو گئیں
August 9, 2015
دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ میں نام کے ساتھ خان کے لاحقے کو کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے سلمان خان، عامر خان، سیف علی شاہ، شاہ رخ مگر ایک خان ایسا بھی ہے جس کی ایک کے بعد ایک فلمیں فلاپ ہوتی جا رہی ہیں۔ عمران خان ویسے تو نامور بالی وڈ اداکار عامر خان کے بھانجے ہیں مگر اداکاری میں ان سے بہت کم نام کما پائے ہیں۔ گیارہ فلمیں لگاتار فلاپ دینے کے بعد عمران خان دو سال کے وقفے کے بعد نکھل اڈوانی کی فلم ”کٹی بٹی“ سے بالی وڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ عمران کی ریلیز ہونے والی آخری فلم ”گوری تیرے پیار میں“ تھی جس نے باکس آفس پر بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی آنے والی فلم ”کٹی بٹی“ کنگنا راناوت کے ساتھ ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کو بہت سراہا جا رہا ہے جس سے بظاہر یہ نظر آ رہا ہے کہ یہ فلم عمران کے کیریئر کو سنبھال سکتی ہے۔