Monday, May 20, 2024

گیارہ دن میں تیرہ خواتین کو زخمی کرنے والا ملزم اب تک پولیس کی پکڑ میں نہ آسکا

گیارہ دن میں تیرہ خواتین کو زخمی کرنے والا ملزم اب تک پولیس کی پکڑ میں نہ آسکا
October 6, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر حملہ کرنے والے ملزم چھلاوا بن گیا ۔پولیس نے اس دوران کئی مشکوک افراد کو ہراست میں لیا لیکن خواتین کو نشانہ بنانے والے ملزم کو پکڑنے مین مکمل طور پر ناکام رہی ۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے انتہا پسندی کے شبہ کو تقویت ملتی ہے۔
چاقو بردار چھلاوے نے کراچی پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہےاور کھلم کھلا شہر میں کاروائیاں کرتا پھر رہا ہے۔ ملزم کی ہوشیاری کہیں یا مکاری لیکن ایسٹ زون کی پولیس کی سب تدابیریں کھٹائی میں پڑ گئیں ۔ تیرہ خواتین کو نشانہ بنانے کے باوجود ملزم آزاد گھوم رہاہے ۔
پولیس نے روائیتی آپریشن کے نام پر ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے کسی سے کٹر اور کسی کو بلیڈ ملنے پرتفتیش کا سامنا کرنا پڑا لیکن نتیجہ صفر نکلا۔
گلستان جوہر کی رہائشی خواتین کا کہنا ہے کہ خوف کے باعث ان کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں ۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے سے حملوں میں انتہا پسندی کے شبہ کو تقویت ملتی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور نے اب تک کسی پردہ دار خاتون کو نشانہ نہیں بنایا۔ یہ حملہ آور ایک کی بجائے کئی ہوسکتے ہیں۔