Saturday, April 20, 2024

گیارھویں عالمی اُردو کانفرنس آج سے کراچی میں شروع ہو گی

گیارھویں عالمی اُردو کانفرنس آج سے کراچی میں شروع ہو گی
November 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام گیارھویں عالمی اُردو کانفرنس کا آغاز  آج (۲۲ نومبر) سے ہوگا، کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کریں گے۔ جس میں امریکہ ،کینیڈا، ترکی ،جرمنی ،ایران اور بھارت سمیت  دنیا بھر سے ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔ ادب کے اس گلدستےکے پہلے روز نامور شاعر جون ایلیا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ جبکہ معروف ڈرامہ نگار انور مقصود جنت سے ان کے نام لکھا گیا جون ایلیا کا ایک خط پڑھیں گے۔ عالمی اُردو کانفرنس چار روز تک جاری رہے گی۔